وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ کا اکانومی کلاس کے ذریعے کوئٹہ کا فضائی سفر، بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد ایئرپورٹ کی انتظارگاہ میں رہے

جمعرات 19 ستمبر 2019 14:30

وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ کا اکانومی کلاس کے ذریعے کوئٹہ کا فضائی سفر، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ معمول کی پرواز کی اکانومی کلاس کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی پیروی کرتے ہوئیکوئٹہ روانہ ہونے کے لئے بغیر پروٹوکول کے عوام کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر انتظارگاہ میں رہے اور طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر طے کیا ۔

وزیر داخلہ کوئٹہ میں لاء اینڈ آڈر سے متعلق ملاقاتیں کریںگے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ کوئٹہ اور بلوچستان میں سکیورٹی معاملات بہتر کرنے کے لئے تجاویز بھی زیرغور لائیں گے۔وزیر داخلہ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی پیروی کرتے ہوئے استحقاق کے باوجود نہ کبھی ایئر ونگ کا سیسنا طیارہ استعمال کیا نہ ہی خصوصی کلاس میں سفر کیا۔