خیبرپختونخوا حکومت کاجنگلی جانوروں کے کاٹنے سے جانی نقصان پر مرستہ پروگرام کے تحت امدادی پیکج کا اعلان

جمعرات 19 ستمبر 2019 14:40

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا حکومت کا پہلی مرتبہ جنگلی جانوروں کے کاٹنے سے جانی نقصان پر مرستہ پروگرام کے تحت امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ کے دور افتادہ علاقوں خصوصاً ہزارہ ڈویژن میں جنگلی جانوروں کے کاٹنے سے مقامی آبادی جس میں بچے، بوڑھے اور عورتوںکو جانی نقصان پہنچنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے واقعات میں جانی نقصان اٹھانے والے افراد کے ساتھ صوبائی حکومت نے مرستہ پروگرام کے تحت امداد کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری، خیبر پختونخوا نے پیکج کا گزیٹڈ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق جنگلی جانور کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 3 لاکھ روپے امداددی جائیگی جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے 1 لاکھ روپے دیئے جائیںگے۔