اسلام آباد کے نواحی علاقہ کرپا میں بنیادی ہیلتھ سنٹر کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
جمعرات 19 ستمبر 2019 17:34
(جاری ہے)
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دو ہفتہ پہلے میں نے کرپا کے بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا تھا اور اس دورہ کے دوران رکے ہوئے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، اب اس بنیادی ہیلتھ سنٹر میں تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور انشاء اللہ اگلے دو ماہ کے اندر شاہ اللہ دتہ بی ایچ یو کے بعد کرپا دوسرا ماڈل سٹی ہو گا۔
کرپا کے بنیادی ہیلتھ سنٹر میں ہم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کر دیا ہے اور سنٹر میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت کی یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنا رہے ہیں اور صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا کام جاری ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.