تمام آفیسرز اور فیلڈ سٹاف بے نامی جائیدادوں کی چھان بین کے سروے کو تیز کریں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:03

ملتان ۔19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ر نے کہا ہے کہ شعبہ ٹائون پلاننگ اور اربن پلاننگ کے تمام آفیسرز اور فیلڈ سٹاف بے نامی جائیدادوں کی چھان بین کے سروے کو تیز کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کاروائی کرنے کے ایکٹ کی وضاحت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایم ڈی اے کی طرف سے اس سلسلے میں عوام کی آگاہی اور بے نامی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کے لئے قومی اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کئے جا رہے ہیں جس میں بے نامی جائیداوں کی معلومات حاصل کرنے والے آفیسر کا ٹیلی فون نمبر 061-9200881 اور061-9200836 بھی درج ہے۔ معلومات دینے والے شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تمام آفیسرزاور فیلڈ سٹاف کو تاکید کی ایم ڈی اے کے کنٹرولڈ علاقہ جات میں اپنے اپنے فیلڈ میں متعلقہ پٹواری کو ساتھ لے کر جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر تحریری رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ تین ر روز میں کاروائی مکمل کی جائے۔