انڈس ہائی وے ڈیرہ پشاور روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گڑھوں کا منظر پیش کرنے لگا،حاجی اسماعیل خان

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ٹرانسپورٹ ایسوی ایشن ڈیرہ کے صدر حاجی اسماعیل خان نے کہا کہ انڈس ہائی وے ڈیرہ پشاور روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گڑھوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں کھٹارہ بن کر رہ گئیں،آئے روز حادثات کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والاانڈس ہائی وے ڈیرہ پشاور روڈ انتہائی شکست وریخت کا شکار ہوچکاہے جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑگئے ہیں جس کے باعث ڈیرہ سے بنوں ،لکی مروت اور پشاور کے درمیان چلے والی گاڑیاں کھٹار ا بن چکی ہیں اور گاڑیوں کے مالکان کو آئے روز بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑتاہے ۔

آئے روز کے حادثات کے باعث انڈس ہائی وے خونی روڈ کے نام سے مشہور ہوچکا ہے ۔معصوم انسان اپنے پیاروں سے محروم ہورہے ہیں انہوں نے این ایچ اے کے اعلی حکام اور وزیر موصلات سے انڈس ہائی کی فی الفور مرمت کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :