شہر کے سرکاری سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم سرگرمیاں جاری ہیں، ڈی سی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈی سی صالحہ سعید نے کہا ہے کہ لاہور شہر کے تمام سرکاری سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ لاہور تمام گورنمنٹ سکولوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینارز کا انعقاد کروا رہی ہے اورسکولوں میں زیرو پیریڈ میں طلبہ کو ڈینگی آگاہی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران سکولوں میں خود جا کر وزٹس کر رہے ہیںاورسکولوں میں تقاریر، پینٹگز اور ماڈلز کے ذریعے ڈینگی سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ڈینگی آگاہی واکس بھی نکالی جا رہی ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں،ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے جنگ ہم سب کو مل کر لڑنی ہے ،ڈینگی کا خاتمہ فرد واحد کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ جہاں پر عوام کو پمفلٹس تقسیم کرکے آگاہی دی جارہی ہے وہاں کالجوں میں طالب علموں کو ڈینگی مہم کا حصہ بنانے کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ سکولوں وکالجوں کے بچے مربوط انداز سے ڈینگی آگاہی ا مبیسٹر کے طور پر اپنے اردگرد رہنے والے لوگوں کو آگاہی دیں اور ان کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں، اس سلسلہ میںرابعہ بصری ڈگری کالج والٹن روڈ پر انسدادِ ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اے سی کینٹ عفت خان ، ایم پی اے عائشہ نواز ، اساتذہ اور طلباء سمیت دیگر نے شرکت کی،اے سی کینٹ عفت خان نے طلبا کو ڈینگی آگاہی کے حوالے سے لیکچر بھی دیااور کہا کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں،اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیروز روڈ پر انسدادِ ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںاے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پرانسدادِ ڈینگی مہم واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اے سی سٹی نے کہا کہ طلبا بطور والنٹیر ڈینگی آگاہی سے متعلق اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے طلبا کو ڈینگی آگاہی کے حوالے سے لیکچر بھی دیا،گورنمنٹ کالج گلبرگ میں بھی ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقا دکیا گیا،سیمینار میں اے سی سٹی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور ایم پی اے سعدیہ سہیل نے شرکت کی،اے سی ماڈل ٹاؤن نے طلبا کو ڈینگی آگاہی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا،انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر کو اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :