سمگلنگ کی روک تھام ،پہلے مرحلے میں گنڈاماروں کیخلاف آپریشن کی اجازت دیدی گئی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں گنڈاماروں کے خلاف آپریشن کی اجازت دیدی گئی ہے ایف بی آر کی جانب سے اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں غیرملکی اشیاء سمگلنگ کے باعث حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے خواتین گنڈا ماروں ، معذور گنڈا ماروں ارو تندرست گنڈا ماروں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہے ان کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنے کے لئے گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا گیا جس میں کسٹم ، کیپٹل سٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارخانوں مارکیٹ ، کچہ گڑھی ، تہکال ، پشاورسٹی ، حاجی کیمپ سمیت دیگر خفیہ راستوں پر مشترکہ آپریشن کیا جائے گا گنڈا ماروں کی فہرستیں کسٹم اور کیپٹل سٹی پولیس کو فراہم کردی گئی ہیں گنڈا ماروں میں 100خواتین ، 150معذور اور 200تندرست افراد شامل ہیں جو کہ سمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گنڈا ماروں کے پاس جدید ترین اسلحہ موجود ہوتا ہے اور بیشتر اوقات کسٹم حکام اور کیپٹل سٹی پولیس کے اہلکاروں کو بھی بلیک میل کرتے ہیں .

متعلقہ عنوان :