ضلعی انتظامیہ کی پشاور کے دیہاتی علاقے درمنگی میں کھلی کچہری
عوام کی بڑی تعداد میںشرکت۔ اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنرمحمد علی اصغر
جمعرات 19 ستمبر 2019 22:30
(جاری ہے)
کھلی کچہری میں شکایت کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیا دہ ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جا ئے جبکہ علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اور اکثر صبح کے وقت گیس بند کر دی جاتی ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور سوئی گیس کا پریشر بحال کیا جائے ۔
انھوں نے درخواست کی کہ علاقے کے سکولوں میں لوکل افراد کو کلاس فور کی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے جبکہ علاقے میں لڑکیوں کے لیے ہائی سکول موجود نہیں ہے اور اکثر لڑکیاں سکول نہ ہونے کی وجہ سے آگے تعلیم کا سلسہ جاری نہیں رکھ سکتیں اس لیے زنانہ ہائی سکول کی منظوری دی جائے ۔عوام نے شکایت کی کہ علاقے میں ماربل فیکٹریاں سے نکلنے والے مواد کی وجہ سے نالیاں بند رہتی ہیں جس کی وجہ سے نکاس کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے اس لیے ان ماربل فیکٹریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انھوں نے شکایت کی کہ علاقے میں چوریوں کی وارداتوں میں بہت اضافہ ہو ا ہے اس لیے پولیس کا گشت بڑھا یا جائے جبکہ علاقے میں آئس نشے کا کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انھوں نے درخواست کی کہ علاقے میں آبپاشی کی نہروں کے کناروں کی مرمت کر کے جنگلے اور سائیڈ وال تعمیر کیے جائیں کیوں کہ جنگلے نہ ہونے کی وجہ سے کئی بچوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ کھلی کچہری میں درمنگی گارڈن کے رہائشیوں نے درخواست کی کہ ان کے علاقے میں بوسیدہ بجلی کی تاروں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔ اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر پشاور سے کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔ اس موقع پر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پشاور کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.