میر مرتضیٰ بھٹو کی 23 ویں برسی آجعقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی چیئرمین میر مرتضیٰ بھٹو کی 23 ویں برسی جمعہ بتاریخ 20 ستمبر 2019ع کو گڑہی خدا بخش بھتو میں مزار شہدائو کے سامنے بڑی عقیدت اور جوش وجذبہ سے منائی جائے گی، برسی کے اہم پروگرام کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، جبکہ مزار اور جلسہہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور پینا فلیکس سے سجایا گیا ہے، جلسہ گاہ کو پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غںویٰ بھٹو اور دیگر صوبائی اور مرکزی رہنماء خطاب کریں گے، جبکہ قافلے صبح صادق کو ہی آنا شروع ہوجائیں گے، اسی طرح لاڑکانہ شہر، نوڈیرو اور گڑہی خدا بخس بھٹو میں خوش آمدیدہ کیمپ قائم کی گئی ہیں، جو آنے والوں کا استقبال کریں گے اور سبیل بھی لگائی گئی ہیں، ہر طرف میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل گرفتار کرو کی صدا بلند تھی، آئی گی آئی گی غنویٰ بھتو آئے گی، لائے گی لائی گی، انقلاب لائے گی، عوام کو انصاف فراہم کرے گی۔

#