محکمہ صحت ٹائیفائیڈکی بیماری سے بچاؤ کے لئی18نومبر سی30 نومبر 2019 تک جاری رہنے والی 13 روزہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،عبدالحفیظ لغاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:37

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون ٹنڈوالہ یارعبدالحفیظ لغاری نے محکمہ صحت کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹائیفائیڈکی بیماری سے بچاؤ کے لئی18نومبر سی30 نومبر 2019 تک جاری رہنے والی 13 روزہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس ضمن میں ضلع ٹنڈوالہیار کے شہری و دیہی علائقوں کے لوگوں میں ٹائیفائیڈ کی بیماری اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ لوگ اپنے 9 ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کی بیماری سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگوانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے پوائنٹس پر لے کر جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار میں ڈسٹرکٹ ٹائیفائیڈ ایلیمینیشن کمیٹی (DTEC) کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کی بیماری ایک خطرناک بیماری ہے اور ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کریں تاکہ ہماری آنی والی نسلیں اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے ٹائیفائیڈ کی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہم سب کو ٹیم ورک کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہئے تاکہ اس بیماری کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکے۔ انہو ں نے کہا کہ اس مہم کے دوران اس بیماری کی ویکسینیشن کیلئے مختلف پوائنٹس مقرر کئے جائیں گیں جبکہ مقرر کردہ پوائنٹس کے علاوہ ہیلتھ ہاوئسز، سرکاری اسکولوں میں بھی ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکینیشن کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں سوشل موبیلائزر کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کے والدین کو اس بیماری کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے تاکہ وہ والدین اپنے بچوں کو انکے گھروں سے ویکسینیشن پوائنٹس تک لے آئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار عبدالباسط ہکڑو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر انورقادر میمن، اسٹاف آفیسر ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار ماجد علی ماکو، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شبیر احمد جسکانی، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم و دیگر متعقلہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔#

متعلقہ عنوان :