ڈینگی لاروے کی افزائش روکنے کے حوالہ سے مہم میں تمام متعلقہ محکمے پورے جذبہ کے تحت کام کریں،ڈی سیٹوبہ ٹیک سنگھ

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنرمیاں محسن رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کے معیار کو اینڈرائڈ ایپلی کیشن کے ذریعے چیک کر رہی ہے، ڈینگی لارئوے کی افزائش کو روکنے کے حوالہ سے مہم میں تمام متعلقہ محکمے پورے جذبہ کے تحت کام کریں تاکہ فوری طور پر ڈینگی کی افزائش پر قابو پایا جا سکے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بابر سلیمان ،اسسٹنٹ کمشنر ز یوٹیزمنور حسن ،عثمان امین ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مسعود احمد ،سیکرٹری آرٹی اے اقصیٰ غفور ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ قمر الحسن،ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر محمد سلیم ،ڈی او لیبر محمد شہباز ،سی اوز بلدیہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمیاں محسن رشید نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے دفاترز ،ر ہا ئش گاہوں کو بھی صا ف رکھیںانسداد ڈینگی کے حوالہ سے سرویلنس ، مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا معیار بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

نرسریوں اور فیکٹریوں میںلارئوا کی افزائش کو روکنے کیلئے بہترین انتظامات کیئے جائیں اور شہروں سے کہا کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ،کوڑا کرکٹ یا کسی بھی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں اوراپنے کھرون کے روشن دانوں اور کھڑکیوں میں جالی کا بندوبست کریں۔ڈی سی میا ں محسن رشید نے مزید کہا کہ سکولز ،کالجز میں لیکچر ز دیں اور شہریوں کو انسداد ڈینگی کے حوالہ سے حفاظتی تدا بیر بارے پمفلٹ ،اشتہارات اور سیمینار پر آگہی دیں تاکہ ڈینگی مچھر کے انڈوں اور لارئووں کامکمل خاتمہ ہوسکے۔