لاہور ویسٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انسداد ڈینگی اور ہفتہ صفائی کے حوالے خصوصی سٹریٹ تھیٹر کاانعقاد

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:45

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) لاہور ویسٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اندرون لاہور پانی تالاب پر انسداد ڈینگی اور ہفتہ صفائی کے حوالے خصوصی سٹریٹ تھیٹر کا بھی انعقاد کیا۔ سٹریٹ تھیٹر کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور صفائی قائم رکھنے کی تاکید کرنا تھا۔ اس موقع پر تھیٹر فنکاروں کی جانب سے شہریوں میں باقاعدہ طور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے عملی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تھیٹرمیں علاقہ مکینوں، مقامی سیاسی و سماجی قیادت سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی قائم رکھنے کے حوالے سے خصوصی سٹریٹ تھیڑر کا انعقاد قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی قائم رکھنے کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم چلا رہی ہے اورشہریوں کے تعاون اور صفائی قائم رکھ کر ہی ڈینگی کو مات دی جاسکتی ہے۔ شہری اپنی شکایات کے بروقت ازالہ کی لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :