رواں سال اب تک 4 ہزار 200 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی مکمل

جمعہ 20 ستمبر 2019 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے رواں سال میں اب تک 4 ہزار 2 سو رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ہیں وطن واپس جانے والے مہاجرین کو200 ڈالر یو این ایچ سی آر کی جانب سے ادا کیئے جارہے ہیں۔یو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر خان نے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے رواں سال یکم مارچ سے اب تک 4 ہزار 2 سو رجسٹرڈ افغان مہاجرین پشاور، کوئٹہ سے یو این ایچ سی آر کے مقررہ مراکز سے وطن واپس گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو یو این ایچ سی آر کی جانب سے 2 ڈالر فی افراد ادا کیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

قیصر خان نے وطن واپس جانے کے خواہشمند رجسٹرڈ افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ یو این ایچ سی آر کے مقررہ مراکز میں وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کر وا کر مقررہ تاریخ حاصل کر لیں اور وطن واپسی سے ایک روز قبل متعلقہ مراکز میں اپنی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی فون کرکے کنفرم کرلیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی فلاح کے لیے یو این ایچ سی آر نے راہ پروگرام شروع کر رکھا ہے جس میں تعلیم ،صحت،پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔