امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 ستمبر 2019 11:33

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ، ایک شخص ہلاک
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2019ء) : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پراسپتال منقتل کردیا گیا جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ، جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کولمبیا روڈ پہ کی گئی جو وائٹ ہاؤس سے تقریباً تین کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں ملیں جبکہ تاحال فائرنگ کی وجوہات کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔