آئی سی سی آئی کے انتخابات میں فائونڈر گروپ کی کامیابی تاجر برادری کی کامیابی ہے،زبیر احمد ملک

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:36

آئی سی سی آئی کے انتخابات میں فائونڈر گروپ کی کامیابی تاجر برادری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے انتخابات میں فائونڈر گروپ کی کامیابی تاجر برادری کی کامیابی ہے، فائونڈر گروپ معاشی، سماجی انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجر اور صنعتکار برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، فائونڈر گروپ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر چیمبر کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے کہ نومنتخب ایگزیکٹو ممبران ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فائونڈر گروپ کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ گروپ تاجر برادری کے مسائل میں دلچسپی اور ان کو حل کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔ تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کی فلاح کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات 2019-20ء میں فائونڈر گروپ نے بھاری اکثریت سے اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :