پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر نکلے خانیوال کے رہائشی بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:13

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر نکلے خانیوال کے رہائشی بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیاتفصیلات کے مطابق پولیس وہاڑی پولیس کو اطلاع ملی کہ چیچہ وطنی میں ایک لاوارث بچہ بیہوشی کی حالت میں ملا ہے جس کو ہوش آنے پر پوچھاگیا تو اس نے بتلایا کہ وہ وہاڑی کا رہائشی ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دانیوا ل رائے محمد اکرم خود چیچہ وطنی گئے اور بچہ بحفاظت اپنی تحویل میں لیا اور بچہ کے وارثان کی تلاش شروع کر دی۔

بچہ نے اپنا نام عبدالرحمن بتلایا اور بتایا کہ 9/11وہاڑی کا رہائشی ہے۔ بتائے گئے ایڈریس سے پتاکروایا گیا تو پتا چلا کہ اس نام کا علاقہ میں کوئی رہائشی نہ ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بچے سینہایت شفقت اور محبت کے انداز میں مزید رشتہ داروں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو پتا چلا کہ بچہ کا ماموں حاصلپور رہتا ہے۔انتہائی محنت کے بعد بچے کے ماموں کو ٹریس کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بچہ خانیوال کا ہی رہائشی ہے اور والدین سے گھر سے ناراض ہو کر نکلا ہے جس وجہ سے گھر کا پتہ درست نہ بتا رہا تھا۔

پولیس تھانہ دانیوال نے انتہائی محنت کیبعد خانیوال میں بچے کے والدین سے رابطہ کیا اوربچے عبدالرحمن کو اس کے والد کے حوالے کیا تو اس نے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور وہاڑی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس بروقت ایکشن نہ لیتی تو میرا معصوم بچہ کسی درندے کے ہاتھ چڑھ سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے وہاڑی پولیس کو ہمت عطا کی اور میرا گمشدہ بچہ مجھے ملا دیا اس موقع پر علاقہ کو لوگو ں نیوہاڑی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور وہاڑی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے

متعلقہ عنوان :