بھارتی وزیراعظم کو امریکا میں گرفتار کیے جانے کا امکان

امریکا کی ایک ڈسٹرکٹ عدالت نے نریندر مودی، بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول کو طلب کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 ستمبر 2019 19:31

بھارتی وزیراعظم کو امریکا میں گرفتار کیے جانے کا امکان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2019ء) کیا بھارتی وزیراعظم کو امریکا میں گرفتار کر لیا جائے گا؟، امریکا کی ایک ڈسٹرکٹ عدالت نے نریندر مودی، بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول کو طلب کر لیا گیا۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکا کی ایک ضلعی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول بھی عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے مودی اور دیگرافراد کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طلب کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم اور دیگر کو دورہ امریکا کے دوران عدالت میں پیش ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیش نہ ہونے پر مودی اور دیگر کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ماضی میں امریکا میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔ تاہم وزیراعظم بننے کے بعد ان پر عائد یہ پابندی ختم کی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کو امریکا میں بھی گجرات کے قصائی اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر جانا جاتا ہے۔