لاء انفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، سی ٹی او محمد بن اشرف

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:15

راولپنڈی۔20تمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ ٹریفک لاء انفورسمنٹ کے ساتھ آن گرائونڈ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کا سفر محفوظ اور خوشگوار رہے اس کے لئے ٹریفک پولیس متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے، رش کے اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت خصوصی پلان ترتیب دے کر ٹریفک روانی کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک پولیس نہ صرف بہترین ٹریفک انتظامات کر رہی ہے بلکہ آن گرائونڈ شہریوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے رہنمائی بھی فراہم کر رہی ہے دوران سفر یا ڈرائیونگ کسی بھی روڈ یوزرز کو مدد چاہیے ہو تو وہ سب سے پہلے ٹریفک پولیس سے رجوع کرتا ہے جس پر فوری اس کی مدد کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بارش ہو یا تپتی دھوپ ،شدید گرمی ہو یا سردی سخت سے سخت موسمی حالات میں بھی ٹریفک پولیس شاہراہوں پر کھڑ ے ہوکر فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے کہ شہریوں کے ساتھ انتہائی اچھے رویے اور شائستہ گفتگو کے ساتھ مخاطب ہوا جائے ٹریفک روانی کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی عزت کرنا، مدد کرنا، داد رسی کرنا، رہنمائی کرنا ،پبلک سروس گاڑیوں میں سفرکرنے والے مسافروں کا خیال رکھنا،آن گرائونڈ روڈ یوزرز کو کسی بھی سروسز کی ضرورت ہوتو فوری اس کی ہیلپ کرنااور دیگر اہم سروسز کے حوالے سے اپنی خدمات کو عوام الناس کے لئے دوران ڈیوٹی واقف کرنا ٹریفک پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اچھے کام ، محنت ، لگن اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تو عوام الناس میں ٹریفک پولیس کاامیج مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے کیونکہ خدمت میں عظمت اور عظمت سے فورس کے وقار کی سربلندی ہے ۔

متعلقہ عنوان :