عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین

ہفتہ 21 ستمبر 2019 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بچوں سے منسلک مختلف بیماریوں کے تدارک اور روک تھام کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ہمیں اپنے مستقبل کے معماروں کو ایک صحت افزاء ماحول کی بہتری کیلئے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی کی ہدایت پر گذشتہ دنوں دست اسہال کی بیماری سے متاثرہ یونین کونسل ڈب خانزئی کے گاؤں گولائی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کے موقع پر علاقے کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

فری میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے دوسو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے عوام کی طرف سے محکمہ صحت کے بروقت طبی اقدامات کو سراہا گیا۔ اور مستقبل میں بھی محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی گئی۔ ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے کہا کی وزیر صحت نصیب اللہ خان مری، ڈپٹی کمشنر پشین میجر (ریٹائرڈ) اورنگ زیب بادینی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی ہدایت کے تحت ضلعی محکمہ صحت عوام کو بروقت طبی سہہولت پہنچانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے منتخب نمائندوں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :