گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

ڈالر کی قیمت خرید 156.28روپے سے کم ہو کر156.10روپے اور قیمت فروخت156.38روپے سے کم ہو کر156.20روپے ہو

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:40

گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں18پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 156.28روپے سے کم ہو کر156.10روپے اور قیمت فروخت156.38روپے سے کم ہو کر156.20روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخٹ156.30روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں یورو کی قدر50پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 171.50روپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت173.50روپے سے کم ہو کر173روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید193.50روپے اور قیمت فروخت 195.50روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50پیسے اور1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :