فن لینڈ ، بھارتی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر کشمیریوں کا مظاہرہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:04

ہلسنکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکرکے دورہ فن لینڈ کے موقع پر تارکین وطن کشمیریوں اور انکے ہمدردوں کی ایک بڑی تعداد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سبرا منیم جے شنکر سرکاری دورے پر جمعہ کی رات کو فن لینڈ کے دارلحکومت ہلسنکی پہنچنے تھے ۔ کشمیری اور انکے ہمدر دہلسنکی میں پارلیمنٹ کے باہر جمع ہو گئے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔