تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کے حوالے سے اطلاعات کی سختی سے تردید کر دی گئی
پارٹی آئین کی روشنی میں ملک گیر تنظیموں کا اعلان کر چکی ہے، مجموعی طور پر آئینی سکیم پر نظرثانی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد
عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 00:16
(جاری ہے)
احمد جواد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کسی بھی فیصلے کی صورت میں باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی خبروں کی تشہیر سے گریز کرے کیونکہ بلاتصدیق اطلاعات کی ترویج و اشاعت پیشہ وارانہ بددیانتی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ کارکنان کے نام پیغام میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا تھا کہ کارکنان غیر مصدقہ اطلاعات پر کان دھرنے کی بجائے تحریک انصاف شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کی جانے والی خبروں پر ہی انحصار کریں۔ واضح رہے کہ اس قبل خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صرف چند پارٹی عہدے بحال رکھے گئے ہیں اور باقی تمام پارٹی عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ اب ان سب خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.