چین نے ویمنز ٹی 20 ایسٹ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 22 ستمبر 2019 17:40

انچیون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) چین نے ویمنز ٹی 20 ایسٹ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں چین نے ہانگ کانگ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انچیون میں کھیلے گئے میچ میں چین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 104 رنز بنائے، سن مینگ یائو نے 49 رنز بنائے، ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے۔ لیو جائی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :