Live Updates

سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کا ایم پی ایز کی غیرحاضری کا ریکارڈوزیراعظم کوبھیجنے کی ہدایت

پیر 23 ستمبر 2019 23:56

پشاور۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمدغنی نے اپوزیشن کی بار بار نشاندہی پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی غیرحاضری کانوٹس لیتے ہوئے انکی حاضری کی لسٹ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کو بھیجوانے کی رولنگ دیدی۔

(جاری ہے)

مہنگائی پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ سپیکرکی کرسی ہمارے لئے بہت باعزت ہے ایوان میں بہت سی چیزوں کو اپوزیشن نظراندازکرلیتی ہے لیکن ہماری بات سننے کیلئے ایوان میں وزراء نہیں ہوتے وزیرخزانہ صاحب لندن میں بیٹھ کر صوبے کوچلارہے ہیں خالی ایوان دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے اس موقع پر سپیکرمشتاق غنی نے وزیرخوراک کوہدایت کی کہ وہ ایوان میں پی ٹی آئی ایم پی ایز کی حاضری کی ڈیٹیل لیکر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کوبھجوائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات