الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 24 ستمبر 2019 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 17 نومبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر سبی عمران احمد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، سیف الدین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ بگٹی کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ تحصیلدار ڈیرہ بگٹی اور تحصیلدار سوئی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔