دُبئی کی رہائشی عمارت میں گیس پائپ دھماکے سے پھٹ گئی، 1 شخص ہلاک
منخول میں ایک اپارٹمنٹ میں ہونے والے اس حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
محمد عرفان منگل 1 اکتوبر 2019 12:40
(جاری ہے)
دُبئی پولیس کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پراس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی گئی۔
پولیس کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جنہیں علاج کے لیے راشد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والے بھارتی کی بیوی نے بتایا کہ وہ اپنی چھوٹی بچی کے ساتھ گھر پر تھی، جب اُس کا خاوند بڑی بیٹی کو ٹیوشن سے لے کر واپس آ رہا تھا۔ اسی دوران ساتھ والے اپارٹمنٹ میں زور کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہمارے اپارٹمنٹ کی چھت کا بھی کچھ حصہ گر پڑا۔ میں اپنی چھوٹی بچی کو لے کر اپارٹمنٹ سے باہر آ گئی۔ تو مجھے پتا چلا کہ میرا خاوند اسی وقت بڑی بیٹی کے ساتھ ہمسایوں کے اپارٹمنٹ کے قریب سے گزر رہا تھا جب دھماکے کے باعث ایک بڑا دروازہ اس پر آ گرا اور وہ اس کے باعث زندگی سے محروم ہو گیا۔ جبکہ بڑی بیٹی کو بھی ٹانگ پر معمولی خراشیں آئیں۔پائپ ٹھیک کرنے والا مکینک بھی اس حادثے میں زخمی ہوا جس کی دیگر زخمیوں کے ساتھ راشد ہسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.