سکھر میں بھی مرد و خواتین ویکسی نیٹرز کی احتجاجی ریلی

منگل 1 اکتوبر 2019 15:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) ویکسی نیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کی کال پر سندھ کے دیگر اضلاح کی طرح سکھر میں بھی مرد و خواتین ویکسینٹر کی بڑی تعداد نے مطالبات کے حصول کیلئے ڈی ایچ او آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور ٹینٹ لگا کر علامتی دھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی و دھرنے کی قیادت ضلع سکھر کے صدر خدا بخش قریشی،نثار احمد منگی،محمد صدیق ،محمدخان جتوئی و دیگر کررہے تھے مظاہرین نے سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے کی جانب سے ملازمین کے جائز حقوق فراہم نہ کرنے والے عمل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کے ہم نے تین ماہ قبل محکمہ صحت کو مطالبات کیلئے تحریری درخواست دی تھی جو منظور بھی ہوگئی لیکن ابتک ہمیں ہمارے جائز حقوق فراہم نہیں کئے گئے ہیں جو ملازمین کیساتھ زیادتی ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کے افسران کی دشمن پالیسوں کی وجہ سے ہمیں مجبور ہو کر یہ قدم اٹھانا پڑرہا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات جس میں ٹائیم اسکیل،کانٹریکٹر ملازمین کو ریگولر سمیت دیگر مطالبات فی الفور منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :