پنجاب میں فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی

منگل 1 اکتوبر 2019 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) پنجاب میں آئندہ 3 ماہ کے لیے فصلوں کی باقیات، ٹائر، پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے صوبے میں فضائی آلودگی پر قابو اور اسموگ کو کم کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے یہ پابندی صوبے میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2019 تک 3 ماہ کے لئے لگائی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق صوبے بھر میں ٹائر، پلاسٹک مٹیریل وغیرہ جلانے پر پابندی عائد ہو گی۔ کھیتوں میں آگ لگانے پر پابندی ہو گی۔ یہ فیصلہ فضائی آلودگی اور فوک کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :