ڈپٹی کمشنرکا پنجاب مہم کلین اینڈ گرین کے ضمن میں پٹرول پمپس اور کھانے پینے کے ہوٹلز و دیگر مراکز کا دورہ جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 اکتوبر 2019 20:41

ڈپٹی کمشنرکا پنجاب مہم کلین اینڈ گرین کے ضمن میں پٹرول پمپس اور کھانے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور پنجاب مہم کلین اینڈ گرین کی چیکنگ کرتے ہوئے مختلف پیٹرول پمپس اور کھانے پینے کے ہوٹلز و دیگر مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والے 3 پیٹرول پمپس کو دس دس ہزار روپے جرمانہ آید کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے شہر جہلم کے مختلف پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی جس میں سے حسین فلور مل کے ساتھ اٹک پیٹرول پمپ، شیل پیٹرول پمپ جی ٹی روڈ جہلم، ہائبرڈ سی این جی کے بالمقابل پی ایس او پیٹرول پمپ کے مالکان کو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات برتنے پر 10، 10 ہزار روپے جرمانہ کیا، جبکہ پی ایس او پمپ کے مالکان کو ٹک شاپ اور ٹائر شاپ پر بھی صفائی مکمل نہ کرنے پر 5,5ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ضلع بھر کے پیٹرول پمپس کے مالکان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت بینر آویزاں کرنے ، واشرومز کی صفائی رکھنے اور انسدادا ڈینگی انتظامات مکمل رکھنے اور دیگر ضروری ہدایات جاری کی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں تمام پیٹرول پمپس کی چیکنگ کرنے پیٹرول کا معیار، مقدار اور دیگر حکومتی ہدایات کی روشنی میں بلا امتیاز کارروائی کرنے کے لئے اسپیشل ٹیمیں مقرر کی جا چکی ہے خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

گزشتہ روز کے دورے میں انہوں نے متعدد پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔ بعد ازاں انسداد ڈینگی مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے مختلف ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، زیر تعمیر عمارتوں، کھانے پینے کے مراکز اور دیگر ڈینگی ممکنہ ہاٹ سپاٹ جگہوں کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے مالکان کو جرمانے کیے ہیں۔ جس میں المدینہ ریسٹورینٹ ٹک شاپ، ٹائر شاپ، ٹک شاپ کو 5 ، 5 ہزار روپے جرمانے کیے اور انکو سختی سے ہدیت کی ہے کہ اپنے مرکز کی صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔