ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیرقیادت تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد
ہفتہ 5 اکتوبر 2019 00:04
(جاری ہے)
دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے، بیگناہ اور شریف لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، کسی بھی کمسن ڈرائیور کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، سکولز اور کالجز کو روزانہ کے بنیاد پر چیک کیا جائے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو سکیورٹی کے حوالہ سے وقتاً فوقتاً مناسب ہدایات بھی دیا کریں۔ ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوفف بابر قیصرانی نے دوران میٹنگ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی کہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے منشیات کی لعنت کہ حوالے سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، مساجد اور شادی بیاہ کی تقریبات میں لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد میں اذزان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ غیر ضروری استعمال پر پہلے نوٹس دے کر پھر ایف آئی آر درج کی جائے، اس کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر فوری ایکشن لیا جائے، کسی شخص کو بھی اپنی خوشی کیلئے کسی دوسرے کا سکون خراب کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.