کولکتہ نائٹ رائیڈر نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بائولر کیل ملزکو کو انڈین پریمیئر لیگ کا نیا کوچ مقرر کردیا

نائٹ رائیڈرز کے سابق کھلاڑی اور آسٹریلیا کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ڈیوڈ ہسی کو نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکالم کا نائب مقرر کردیا گیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 21:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) کولکتہ نائٹ رائیڈر نے ہفتے کو نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بائولر کیل ملزکو کو انڈین پریمیئر لیگ کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ 40سالہ ملز نے 2015 میں170 ایک روز بین الاقوامی میچوں میں240وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے دوسرے نمبر پر زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا اختتام کیا تھا۔

(جاری ہے)

نائٹ رائیڈرز کے سابق کھلاڑی اور آسٹریلیا کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ڈیوڈ ہسی کو نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکالم کا نائب مقرر کردیا گیا ہے ۔’’ان پیشہ وارانہ کھلاڑیوں اور زبردست افراد کی صورت میں ہمیں بہت تجربہ کار لوگ ملے ہیں‘‘ یہ بات رائٹ نائیڈر کے چیف ایگزیکٹو وینکی میسور نے ایک بیان میں بتائی ہے۔میکالم کو ٹیم کے ساتھ 9برس گزارنے والے جنوبی افریقہ جیکس کیلس کی جگہ 2020ء کے سیزن کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔نائٹ رائیڈرز جن کے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان مشترکہ مالک ہیں ، نے 2012ء اور 2014ء کے آئی پی ایل جیتے تھے تاہم اس سیزن میں مسلسل چھ میچ ہارنے کے بعد اس نے ٹورنامنٹ کااختتام پانچویں پوزیشن پر کیا ہے۔