خیبرپختونخواہ میں ڈیزائن والی داڑھی بنانے والے حجاموں کی گرفتاری شروع کر دی گئی
چارسدہ شہر میں پولیس نے کئی حجام گرفتار کر لیے، بعد ازاں حجاموں کی یونین کے احتجاج پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا
اتوار 6 اکتوبر 2019 00:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہمارے فیصلے کے باوجود چند دکان مالکان داڑھیوں کو اسٹائل میں کاٹ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ یونین کی شکایت پر پولیس نے متعدد نائی کی دکانوں سے 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ان تمام پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور انہیں آئندہ ایسا نہ کرنے کی وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا۔شب قدر تھانے نے گرفتارے کی تصدیق کی جو 30 ستمبر کو عمل میں آئی تھی۔تھانے میں تعینات اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس کو تاجروں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی،تاجر برادری نے شکایت کی کہ داڑھی پر ڈیزائن بنانے پر پابندی ہونے کے باوجود چند نائی ایسا کر رہے ہیں، گرفتار افراد کو چند گھنٹوں بعد رہا کردیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ایف آئی آر درج نہیں کی اور نہ ہی کوئی جرمانہ کیا اور یونین کی درخواست پر ہی انہیں چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نائیوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ داڑھی پر ڈیزائن نہیں بنائیں گے تاہم چارسدہ کے ضلعی پولیس افسر نے پولیس کی ایسی کارروائی کو مسترد کردیا اور کہا کہ پولیس نے دو نائی کے درمیان تنازع کے حل کے لیے چھاپہ مارا تھا اور نائیوں کو گرفتار کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ لازمین نے ایک دوسرے پر حملہ کیا تھا اور پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا تھاگرفتار ہونے والے نائیوں سے رائے کے لیے رابطہ نہیں ہوسکا۔علاوہ ازیں علاقے میں آصف نامی نائی کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل اس طرح کی پابندی کا فیصلہ چارسدہ میں منعقدہ آل پاکستان ہیئر ڈریسز یونین کے اجلاس میں کیا گیا تھا،فیصلے کو تحصیل کی عوام مذہبی رہنماؤں نے سراہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.