
بھارتی شہر کیرالہ کے رہائشی کی شارجہ سے کیرالہ سونا سمگل کرنے کی کوشش
نوشاد نامی شخص نے سر کے اوپری حصے کے بال کاٹ کر سونا نقلی بالوں کے نیچے چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی، ائیرپورٹ انتظامیہ نے دھر لیا
عثمان خادم کمبوہ
اتوار 6 اکتوبر 2019
11:33

(جاری ہے)
نوشاد نے سونا سمگل کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا تھا اور اسنے اپنے سر کے اوپری حصے کے تقریباََ تمام بال کاٹ کر سونا رکھنے کی جگہ بنائی۔ نوشاد نے سونے کو ایک کالے کاغذ میں لپیٹ کر اپنے سر پہ رکھا اور وگ(نقلی بالوں) کو سر پہ پہن لیا تا کہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے کہ اس کے سر کے اوپر ایک کلو سونا پڑا ہوا ہے۔
تاہم جب نوشاد شارجہ سے کیرالہ پہنچا تو ائیرپورٹ انتظامیہ کو اس پر شک گزرا جس کے بعد انتظامیہ نے اس سے پوچھ گچھ کی اور تلاشی کے دوران اس کے سر پہ موجود وگ کے نیچے سے ایک کلو سونا برآمد ہوا۔ انتظامیہ نے نوشاد کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ نوشاد سے مزید پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ بھارت سونے کے زیورات کی بہت بڑی منڈی ہے اور دنیا بھر میں بھارت کے بنے سونے کے زیور بہت پسند کیے جاتے ہیں لیکن بھارت میں سونے کی بہت زیادہ کھپت کی وجہ سے دوسرے ممالک سے سونا درآمد کرنا پڑتا ہے اور اس کے ٹیکس کی ادائیگی کی وجہ سے سونا مہنگا پڑتا ہے ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے کچھ لوگ سونا سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج کل ٹیکنالوجی کے اس دور میں کوئی بھی چیز چھپا کر ائیرپورٹ سے لے جانا تقریباََ ناممکن ہو گیا ہے اور ایسے ہی نوشاد بھی گرفتار ہو گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
-
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
-
میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط
-
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
-
میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے وزیراعلی بھارتی پنجاب
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں اسرائیلی یورو خرچ کرنیکا اعلان
-
قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم
-
سائنسدانوں نے جگر کی مہلک بیماری کی اہم وجہ دریافت کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.