دُبئی میٹرو سٹیشن آج صبح تکنیکی خرابی کی بنیاد پر بند کر دیا گیا

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شراف ڈی جی سٹیشن کو مسافروں کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر بند کیا جا چکا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 9 اکتوبر 2019 12:12

دُبئی میٹرو سٹیشن آج صبح تکنیکی خرابی کی بنیاد پر بند کر دیا گیا
دُبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اکتوبر2019ء ) آج صبح دُبئی میٹرو کا ایک اسٹیشن مسافروں کی آمد و رفت کی لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ اس اسٹیشن پر تکنیکی خرابی ہونا بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح دُبئی میٹرو کا شراف ڈی جی سٹیشن مسافروں کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر بند کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی اسٹیشنز معمول کے مطابق سروس فراہم کر رہے ہیں۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ شراف ڈی جی اسٹیشن پر ایک تکنیکی خرابی کے باعث مسافروں کے لیے سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ جونہی یہ تکنیکی خرابی دُور کر دی گئی، سروس بحال کر دی جائے گی۔ جبکہ باقی اسٹیشنوں پر بس سروس معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :