سعودی فرمانروا کے مقتول شاہی محافظ کے لیے سرکاری اعزاز کا اعلان کر دیا گیا
الریاض کی اہم شاہراہ جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام سے منسوب کر دی گئی
محمد عرفان جمعرات 10 اکتوبر 2019 10:25
(جاری ہے)
ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے اپنے نائب شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز کی جانب سے ریاض شہر کی ایک سڑک کو مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق مقتول جنرل عبدالعزیز الفغم کو سرکاری سطح پر مزید اعزازت بھی دیئے جائیں گے۔ ان کی موت کے بعد انہیں سرکاری سطح پر'شاہوں کا محافظ' کا خطاب بھی دیاگیا ہے۔ مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم خادمِ حرمین شریفین گہری عقیدت رکھتے تھے اور اپنی جان سے بڑھ کر اُن کی جان اور سلامتی کو برتر جانتے تھے۔ سوشل میڈیا پر سعودی عوام اور عبدالعزیز الفغم کے اقارب کی جانب سے اُن کی درجنوں تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں سے بہت سے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ اکثر تصویریں الفغم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ مختلف سرکاری تقریبات اور اہم مواقع پر لی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک تصویر جس نے سوشل میڈیا کے صارفین کو بے پناہ تعریف پر مجبور کر دیا ہے، وہ مئی 2017ء میں شاہ سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین سربراہ اجلاس کے دوران لی گئی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے گھُٹنے کے بل فرش پر بیٹھ کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے جُوتے کے کھُل گئے تسمے کو باندھ رہے ہیں۔ اس تصویر سے عبدالعزیز الفغم کی سعودی فرماں روا کے لیے وفاداری اور عقیدت کا بے پناہ اظہار ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.