سعودی عرب میں 45 فیصد بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے
وزارت سماجی امور کے مطابق والدین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کی گنتی 74 فیصد ہے
محمد عرفان جمعرات 10 اکتوبر 2019 10:40
(جاری ہے)
ان اعداد و شمار سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ 14 فیصد بچے ایسے تھے جنہیں اجنبی لوگوں کی جانب سے ایک یا ایک سے زائد بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
القراش کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ شرح بہت زیادہ ہے کیونکہ اکثر بچے جو تشدد کا نشانہ بنتے ہیں، اُن کی جانب سے رپورٹ درج نہیں کرائی جاتی۔ کیونکہ ایسی صورت میں انہیں مزید تشدد کا نشانہ بننے کا ڈر ہوتا ہے۔ 2009ء سے 2016 ء تک 2 ہزار بچوں نے شکایت درج کرائی کہ انہیں والدین، بھائیوں، ٹیچروں، خادماؤں یا اجنبی لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اکثروالدین کی آپس میں نہیں بنتی، ایسی صورت میں بھی والد یا والدہ اپنا غصہ بچے پر ہی نکالتے ہیں۔ جبکہ والدین کی جانب سے شراب اور منشیات کے استعمال سے انہیں جو نفسیاتی امراض لاحق ہوتے ہیں،اس کے زیر اثر وہ بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔ ایسے ماحول میں پلنے والے بچے کبھی نارمل انسان نہیں بن سکتے اور مستقبل میں ناکامیاں اُن کا مقدر بنتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.