Live Updates

ایڈروڈز کالج کے مسئلہ پر انکوا ئری کمیٹی تشکیل دینے کامطالبہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:34

پشاور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) پاکستان مینا رٹی رائٹس کمیشن نے ایف آئی اے اور نیب کے اعلی عہدیداران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈروڈز کالج کے مسئلہ پر انکوا ئری کمیٹی تشکیل دے کر ملوث ما فیہ کو بے نقا ب کرے اور ایڈ ورڈز کالج کے پرنسپل اور ان کے بچوں کو کو تحفظ فراہم کیا جا ئے بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پشاور ہا ئی کو رٹ کے سینئر ایڈوکیٹ معظم بٹ،وقا ر گل،زرین اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایڈورڈز کالج ایک تاریخی درس گاہ ہے جسکے انتظامی امور چرچ آف پاکستان چلاتے آئے ہے کالج کو صوبائی حکومت قومی اثاثہ ڈ کلئیر کرنا چاہتی ہے جبکہ ایڈورڈز کالج ایک مشنری ادارہ ہے جسکے انتظامی امور چرچ کیساتھ رہیں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کالج کے پرنسپل کو مختلف نمبروں سے دھمکی امیز کالز آتی ہیں جسکی وجہ سے انکی اور انکے خاندان والوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنرخیبر پختونخوا اور،صوبائی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے دائر پٹیشن کو واپس لینے کے ساتھ پرنسپل ایڈورڈز کالج اور انکے خاندان والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر مسیحی کمیونٹی غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر احتجاج کرینگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات