بلو چستان بار کونسل کی سربراہی میں بار کونسل کے ممبران کی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل سے غیر رسمی ملاقات

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 00:30

کوئٹہ ۔11 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) وائس چئیر مین بلو چستان بار کونسل کی سربراہی میں بار کونسل کے ممبران بلو چستان ہائی کورٹ بار کے صدر ،جنرل سیکریڑی بمعہ کا بینہ کوئٹہ بار کے صدر ،جنرل سیکریڑی بمعہ کا بینہ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل سے غیر رسمی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بلو چستان ہائی کورٹ کے اعلامیے کے اس موقع پر سینئر ججز جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس ہاشم خان کاکٹر اور رجسٹرار ہائی کورٹ بھی موجود تھے وکلاء نے جسٹس جمال خان مندوخیل کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور چیف جسٹس کو انصاف کی فراہمی میں تمام بارز نے اپنے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلاء کے نمائند گان کا شکریہ اداکیا اور یقین دلا یا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لاکر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اورسستے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے ۔

اس موقع پر با ر کے مسائل اورمختلف امور بھی زیر بحث آئے جن کو چیف جسٹس نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔