منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کے سٹاف ممبر سبطین حیدر کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:41

منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کے سٹاف ممبر سبطین حیدر کی رہائی ..
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) انسداد منشیات کی عدالت لاہور نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کے سٹاف ممبر سبطین حیدر کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ عدالت نے سبطین حیدر کی دو، دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہائی کی روبکار جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ساتھ گرفتار پانچ افراد کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ اسپیشل سینٹرل جج خالد بشیر نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کی۔یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ اور شریک ملزموں کو اے این ایف حکام نے پندرہ کلو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔