ڈرامہ سیریل’’آنچ‘‘ کی پذیرائی کے بعد اداکاری نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، شگفتہ اعجاز

پیر 14 اکتوبر 2019 12:09

ڈرامہ سیریل’’آنچ‘‘ کی پذیرائی کے بعد اداکاری نہ چھوڑنے کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’آنچ‘‘ کی پذیرائی کے بعد فیصلہ کیا کہ اداکاری کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ انہیں ڈرامہ سیریل’’آنچ‘‘ سے بہت شہرت ملی اوراس ڈرامے نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھا دیا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس پیشے کو کبھی نہیں چھوڑوں گی کیونکہ جو ہم کر سکتے ہیں وہ ایک عام انسان نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ آج کل کے اداکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کے پاس خداداد صلاحتیں ہیں،کیونکہ ہمارے ہاں کوئی اکیڈمی نہیں ہے جہاں وہ سکھیں، انہوں نے کہا ہمارے ہاں اداکاراور ہدایت کار بہت اچھے ہیں لیکن لکھنے والوں کی کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :