اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم
اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ ڈیڈ لاک کو ختم کرائیں، اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے سے بچائیں،عدالت اس حوالے سے تحریری حکم جاری کرے گی، ہائی کورٹ
پیر 14 اکتوبر 2019 13:10
(جاری ہے)
سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور نے ایک صفحے کا جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا ، جواب میں کہاگیاکہ امید ہے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست پر جلد سماعت کرے گی،وزارت قانون و انصاف ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے پیروائز کمنٹس تیار کررہا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ،سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواستیں دائرہوئیں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے،کیا آپ الیکشن کمیشن کو غی فعال کرنا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن تقریباً غیر فعال ہوچکا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کرسکتی،اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ کو یہ معاملہ مشاورت سے حل کرنا چاہیے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت ابھی تک ڈیڈ لاک کا دفاع کرنا چاہتا ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہاکہ پارلیمنٹ پر اعتماد ہے وہ اس معاملے کو حل کرے گی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ون کہے گا کہ پارلیمنٹ کے فورم پر یہ معاملہ حل نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہاکہ آئینی اداروں کو غیر فعال نہیں ہونا چاہیے کیا حکومت یہ چاہتی ہی ۔بعد ازاں ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم دیا ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.