جاپان، سمندری طوفان سے اموات 38 ہو گئیں، سینکڑوں پروازیں منسوخ، ایک لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل

پیر 14 اکتوبر 2019 14:16

جاپان، سمندری طوفان سے اموات 38 ہو گئیں، سینکڑوں پروازیں منسوخ، ایک ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) جاپان میں سمندری طوفان ہاگی بیس سے اموات 38 ہو گئی جبکہ 18 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہاگی بیس نے کاناگاوا، توچیگی، گٴْنما، میاگی، سائیتاما، فٴْوکٴْوشیما، اِیواتے، چیبا، ناگانو، شزٴْواوکا اور اِبارا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ۔

سمندری طوفان کے باعث کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئی، سائن بورڈ اور درخت اکھڑ کر سڑکوں پر جا گرے جس سے ذرائع آمدورفت بھی منقطع ہو کر رہ گئی ہے۔طوفان کے بعد آل نیپون ایئرویز نے ناریٹا ہوائی اڈے سے آنے جانے والی تمام جبکہ ہنیڈا ہوائی اڈے سے 8 سو فلائٹس منسوخ کر دی ہیں۔ دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں ایک لاکھ سے زیادہ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایباراکی، شیزواوکا، یاماگٴْوچی، گونما اور سائیتاما کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ٹوکیو الیکٹرک پاورکمپنی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بجلی کے تاروں کے قریب نہ جائیں ۔ دوسری جانب فٴْوکٴْوشیما کے 63 ہزار سے زیادہ گھرانوںکو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو آنے والے سمندری طرفان سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے جبکہ 172 زخمی اور 18 تاحال لاپتہ ہیں۔