Yسکھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

ض* منشیات فروش ، مفرور ، اشتہاری ، گٹکہ فروش ، جواریوں سمیت 24ملزمان گرفتار ق* قبضے سے گٹکہ ، اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد ، مقدمات درج

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

ز*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایات پر سکھر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات فروش ، مفرور ، اشتہاری ، گٹکہ فروش ، جواریوں سمیت 24ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے گٹکہ ، اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کئے ہیں ، کاروائیاں تھانہ راؤ شفیع اللہ پولیس نے حدود میں کاروائیاںکرتے ہوئے مفرور سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں1) ممتاز جتوئی2) عابدہ 3) وقار4) مبین قریشی5) ھارون میمن گٹکہ فروش شاہ میر شاملہیں جبکہ سائیٹ پولیس نے حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے مفرور گٹکہ فروش، جواری سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں غلام عباس ملک، راجہ اوڈھو شفیق ملک غلام محمد شیخ، رمضان بروہی برکت ابڑو، گلشن شیخ شامل ہیں ، تھانہ اے سیکشن پولیس نے حدود میں دوران اسنیپچیکنگ کاروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور یونس کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جبکہ گرفتار ملزمان میں گٹکہ فروش عمران بندھانی، محمد شفیق عرف چیکو، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں میں یاسین شیخ گلزار ملاح شامل اسی طرح سنگرار پولیس نے حدود میں دوران اسنیچینگ کاروائیاںکرتے ہوئے سات جواری غلام رسول واحد بخش، قمر الدین مگسی، عبدالغفار، تاج محمد، دھنی بخش اور اللہ بچایو لودڑو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے ، کامیاب کاروائیوں پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔