Malik Ghulam Muhammad - Urdu News

ملک غلام محمد ۔ متعلقہ خبریں

Malik Ghulam Muhammad

ملک غلام محمد پاکستان کے تیسرے گورنر جنرل تھے۔ خان لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد جب خواجہ ناظم الدین نے وزارت عظمٰی سنبھالنے کے لیے گورنر کا عہدہ چھوڑا تو غلام محمد گورنر جنرل بنے۔ ان کا دورِ حکومت پاکستان میں بیوروکریسی کی سازشوں اور گٹھ جوڑ کا آغاز تھا۔ غلام محمد نے ہی طاقت کے حصول کے لیے بنگالی وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کو برطرف کر کے مشرقی پاکستان کے عوام میں مغربی پاکستان کے خلاف بداعتمادی کا بیج بویا۔ یہ برطرفی غلام محمد اور فوج کے سربراہ ایوب خان کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ممکن ہوسکی تھی کیونکہ صرف 2 ہفتے قبل ہی خواجہ ناظم الدین نے پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔ اس برطرفی کو جب عدالت میں چیلنج کیا گیا تو اس کے نتیجے میں جسٹس منیر کا وہ بدنام زمانہ فیصلہ آیا جس نے پاکستان میں فوج اور بیوروکریسی کی سازشوں کا ایک نہ رکنے والا باب کھول دیا۔ جسٹس منیر نے فیصلے میں یہ احمقانہ موقف اختیار کیا کہ پاکستان نے مکمل آزادی حاصل نہیں کی ہے اور اب بھی جزوی طور پر تاج برطانیہ کا حصہ ہے۔ اس رو سے دستور ساز اسمبلی گورنر جنرل کے ماتحت ہے اور گورنر جنرل کو اسے برخاست کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس مقدمے میں صرف ایک غیر مسلم جج جسٹس کارنیلیس نے یہ موقف اختیار کیا کہ پاکستان مکمل طور پر آزاد مملکت ہے اور دستور ساز اسمبلی ایک خودمختار ادارہ ہے جسے گورنر جنرل برطرف نہیں کرسکتا۔ اسی مقدمے میں جسٹس منیر نے بدنامِ زمانہ نظریہ ضرورت بھی متعارف کروایا۔

Latest News about Malik Ghulam Muhammad in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Malik Ghulam Muhammad. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

ملک غلام محمد کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ ملک غلام محمد کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر