برطانوی شاہی جوڑے کا استقبال کرنے کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے رکشہ والوں نے بھی تیاری کر لی

رکشوں کو خوبصورت نقش ونگار اور برطانوی جھنڈوں سے سجا دیا گیا، شاہی جوڑے کے استقبال کی تیاریاں مکمل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 19:41

برطانوی شاہی جوڑے کا استقبال کرنے کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے رکشہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑے کا استقبال کرنے کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے رکشہ والوں نے بھی تیاری کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کے رکشوں کو خوبصورت نقش ونگار اور برطانوی جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔ دونوں شہروں میں شاہی جوڑے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے رکشوں کو خوبصورت رنگوں اور تصاویر سے سجالیا ہے۔

رکشوں پر خوبصورت پرندوں اور پھولوں کی بہار آئی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ رکشوں پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ برطانیہ کا جھنڈا بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ اکستان میں برطانوی ہائی کمیشن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو نقش و نگار، تصاویر اور عبارات سے آراستہ کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

 
 

 رکشوں پر پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈے کو انتہائی خوبصورتی سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ رکشوں پر شاہی جوڑے کے لیے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ساتھ موروں کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔ 
 برطانیہ کا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ آج (پیر) چودہ اکتوبر کو رات ساڑھے نو بجے خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر اتریں گے اور اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کے رکن کسی بھی جوڑے کا گزشتہ ایک عشرے سے بھی زائد عرصے میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلقات کا اظہارہے ، اس دورے سے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہوگی۔ جس سے بین الاقوامی برادری کا پاکستان میں امن وامان کے حوالے اعتماد بحال ہوگا۔