ججز کے خلاف ریفرنس ،پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کے وکلا کو کیس کی ہر سماعت پر احتجاج کی اپیل کر دی

منگل 15 اکتوبر 2019 13:21

ججز کے خلاف ریفرنس ،پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کے وکلا کو کیس کی ہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ کے ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس کے معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کے وکلا کو کیس کی ہر سماعت پر احتجاج کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ تمام بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز ہر سماعت پر اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ احتجاج کے ساتھ ساتھ بار کونسلز میں میٹنگز بھی کی جائیں۔