برطانیہ کے شاہی جوڑے کی چترال کی متوقع دورہ کیلئے انتظامات مکمل

منگل 15 اکتوبر 2019 19:05

برطانیہ کے شاہی جوڑے کی چترال کی متوقع دورہ کیلئے انتظامات مکمل
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) برطانیہ کے شاہی جوڑے کی چترال کی متوقع دورہ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ زرائع کے مطابق بدھ کے دن شہزادہ ویلیم اورانکی اہلیہ چترال کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔ چترال ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد شاہی جوڑا بذریعہ ہیلی مستوج کے بالائی علاقہ بروغل کا دورہ کریں گے جہاں وہ مشہور گلیشیر ’’ چیانتر‘‘قروم بارہ کی نظارہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بروغل مستوج سے واپسی پر شاہی جوڑا دنیا کی منفرد تہذیب کے حامل کالاش قبیلے سے ملیں گے جہاں وہ کالاش ویلی کے مختلف مقامات کا دورہ بھی متوقع ہے ۔ شاہی جوڑا بمبوریت میں میوزیم میں رکھے گئے سینکڑوں سال پرانے کالاش تہذیب سے وابسطہ اشیاء دیکھیں گے۔ چترال کے عوامی حلقے شاہی جوڑے کی آمد کو چترال کیلئے خوش آئندقرار دے رہے ہیں اور ان کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ توقع کررہے ہیں کہ شاہی جوڑا چترال کی پسماندگی کو دور کرنے میں کرداراداکریں گے ۔ یادرہے کہ شہزادی ڈیانااورشہزادہ چارلس بھی 1991ء میں چترال کا دورہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :