احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

احمد شہزاد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشائی کھلاڑی بن گئے

muhammad ali محمد علی منگل 15 اکتوبر 2019 19:33

احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاء کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں سکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔