سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی
سنٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد کی ناقابل شکست سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ،محمد آصف کے برق رفتار 93 رنز رائیگاں ،سنٹرل پنجاب نے 223 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا
منگل 15 اکتوبر 2019 23:36
(جاری ہے)
اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ناردرن کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثرکن نہ رہا اور محض 59 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی اور آلراؤنڈر محمد نواز کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیی107 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ 35 گیندوں کا سامنا کرنے والے آصف علی نے 10 چھکوں اور 4 چھوکوں کی مدد سے 93 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ محمد نواز نے 50 رنز بنائے۔ کپتان عماد وسیم نے آخری اوور میں 5 گیندوں پر 22 قیمتی رنزجوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 222 تک پہنچادیا۔ مقررہ 20 اوورز میں ناردرن کے 6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی اننگز کا آغاز بھی متاثرکن نہ تھا۔ سنٹرل پنجاب کے محض 17 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ کپتان بابر اعظم 4 اور کامران اکمل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے اینڈ سیتن تنہا ناردرن کی مضبوط باؤلنگ لائن اپ کا سامنا کرتے رہے۔ اختتامی اوورز میں سعد نسیم اور فہیم اشرف نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ احمد شہزاد نے سعد نسیم کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 80رنز کی شراکت قائم کی۔ سعد نسیم کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور آلراؤنڈر فہیم اشرف کے درمیان 57 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ ناردرن کی جانب سے عماد وسیم نی3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ میں بدھ کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں خیبرپختونخوا اور سندھ جبکہ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.