روسی صدر کی طرف سے سعودی ولی عہد کیلئے 30 ہزار سال پرانا تحفہ

ہاتھی کا یہ دانت ماہرین آثار قدیمہ کو سنہ 2012ء کو شمالی سائبریا سے ملا تھاجس کا بنا فن پارہ تحفے میں دیاگیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:07

روسی صدر کی طرف سے سعودی ولی عہد کیلئے 30 ہزار سال پرانا تحفہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) حال ہی میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 30 ہزار سال پرانے ہاتھی کے دانت سے بنا ایک فن پارہ تحفے میں پیش کیا۔ ہاتھی کا یہ دانت ماہرین آثار قدیمہ کو سنہ 2012ء کو شمالی سائبریا سے ملا تھا۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ بن سہاتھی کا یہ دانت 30 ہزار سال پرانا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کی طرف سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دییگئے تحفے کے سوشل میڈیا پربھی چرچے ہیں۔یہ تحفہ ایک انمول نوادرات کا حامل ہے۔ اس طرح کے تحائف بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت سربراہان مملکت ایک دوسرے کو دیتے رہتے ہیں۔ تاہم روسی صدر ولادی میر پوتین کی طرف سے سعودی ولی عہد کو دیا گیا بیش قیمت تحفہ ایک نادرو نایاب تحفہ سمجھا جاتا ہے۔روسی صدر کی طرف سے یہ گراں قیمت تحفہ دارالحکومت کی ثقافتی شہر الدرعیہ میں تاریخی مقام وادی حنیفہ کے دورے کے دوران دیا۔